نمل میں پنجابی مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد

منگل 8 مئی 2018 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے شعبہ پاکستانی زبانیں اور ثقافت کے زیر اہتمام پنجابی مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پنجابی اور اردو کے مزاحیہ شاعر سلیمان گیلانی تھے جبکہ دیگر شعرا ء میں علی زلفی،محمد عارف، شہباز چوہان اور ڈاکٹر عزیز فیصل نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین لینگوئجز پروفیسر ڈاکٹرمحمد سفیر اعوان، صدر شعبہ پاکستانی زبانیں اور ثقافت ڈاکٹر حبیب نواز،صدور شعبہ، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔مزاحیہ شعرا ء نے پنجابی اور اردو زبان میں اپنے کلام پیش کئے اور سامعین سے بھر پور داد وصول کی،

متعلقہ عنوان :