ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور ز کارپوریشن کے رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے احکامات جاری

رمضان پیکج شروع ہونے سے پہلے تمام اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار سٹورز پوائنٹ پر بروقت پہنچنی چاہیے ، کسی بھی آئٹم کی کمی نہیں ہونی چاہیے، جنرل منیجرز، زونل منیجرز اور ریجنل منیجرز کو تاکید

منگل مئی 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء)ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور ز کارپوریشن حبیب الرحمن گیلانی نے رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے مختلف احکامات جاری کر دئے ہیںاورتما م جنرل منیجرز، زونل منیجرز اور ریجنل منیجرز کو سختی سے تاکید کی ہیں کہ رمضان پیکج شروع ہونے سے پہلے تمام اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار سٹورز پوائنٹ پر بروقت پہنچنی چاہیے اور کسی بھی آئٹم کی کمی نہیں ہونی چاہیے اور پیکج کے شروع سے لیکر آخر تک تمام سبسڈائزڈ اور نان سبسڈائزڈ اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بغیرکسی دقت اور دشواری کے معیاری اشیاء خوردنوش ارزاں نرخوں پر مہیا کی جا سکے۔

ایم ڈی نے رمضان پیکج کو مانیٹر کرنے کیلئے ویجیلنس ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ایم ڈی نے تمام زونل اور ریجنل منیجرز کو یہ بھی ہدایات جاری کی ہے کہ کسٹمرز کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور سٹورز کی صفائی اور ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے رمضان کے دورا ن عوام کی آگاہی کیلئے سٹورز میں قیمتوں کا چارٹ لگایا جائے۔اور سٹورز ٹائمنگ کی پابندی کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔رمضان پیکج سے متعلقہ شکائات اور انکے بر و قت آزالے کیلئے کمپلینٹ سیل کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔۔اعجاز خان