راولپنڈی، بارودی مواد برآمدگی کے مقدمہ میں ماتحت عدالت سے سزا پانیوالے 2بھائیوں کی سزا کالعدم قرار، ضمانت پر رہائی کا حکم

منگل 8 مئی 2018 22:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بارودی مواد برآمدگی کے مقدمہ میں ماتحت عدالت سے سزا پانے والے 2بھائیوں کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے عدالت نے ملزمان کو 1لاکھ روپے فی کس مچلکے جمع کرانے کی ہدائیت کی ہے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)راولپنڈی نے گزشتہ سال 29اگست کو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی2بھائیوں محمد جنید اختر اور محمد سہیل الرحمان سے مجموعی طور پر760گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر اشیا برآمد کی تھیں جبکہ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے جرم ثابت ہونے پر رواں سال 18جنوری کو دونوں بھائیوں کو2،2سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر دونوں بھائیوں نے مولانا وجیہہ اللہ خان ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی تھی اپیل کی سماعت مکمل ہونے پر منگل کے روز ڈویژن بنچ نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں اپیل کنندگان کی سزا سے متعلق ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے دونوں بھائیوں کی 1لاکھ روپے فی کس کے مچلکوں پر ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :