اسلام آباد :تھانہ انڈسٹریل ایریاکی حدود سے دوسگی بہنیں اغوا ء

منگل مئی 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) تھانہ انڈسٹریل ایریاکی حدود میں واقع کچی آبادی سے دوسگی بہنوں کو اغوا کرلیاگیا۔۔پولیس نے واقعہ کے تین روز بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایچ نائن کچی آبادی کے رہائشی محنت کش ذوالفقار مسیح نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ چار مئی کو مدعی کی بیٹیاں کنول اورکومل پراسرارطورپر غائب ہوگئیں۔مدعی مقدمہ نے شبہ ظاہرکیاہے کہ ملزمان حفیظ اورہارون نے مدعی کی بچیوں کے اغوا میں ملوث ہیں۔۔پولیس نے تین روز کی تاخیرکے بعد واقعہ کامقدمہ نمبر254/2018بجرم365بی درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :