اسلام آباد: چوری و ڈکیتی کی وارداتوںمیں اضافہ ، شہری لاکھوں روپے کے قیمتی سامان سے محروم

منگل 8 مئی 2018 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چوری اورڈکیتی کی تین وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیتی نقدی اورقیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف ٹین مرکز سے شہری شمس الرحمان کا یونائیٹڈ موٹرسائیکل نمبر5731چوری ہوگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سیکٹر ایف ٹین مرکز میں موٹرسائیکل سوار دومسلح ڈکیت نے منصوربھٹی نامی شہری پر گن تانتے ہوئے نقدی اورموبائل فون چھین لئے اورفرارہوگئے۔تھانہ نون کو رپورٹ درج کراتے ہوئے شہری ندیم الطاف نے بتایاکہ مدعی کے پلاٹ واقع سیکٹرآئی فورٹین ٹو سے نامعلوم چورلاکھوں روپے مالیتی سریاچوری کرکے لے گئے ہیں۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :