اسلام آباد، اوبرا ڈرائیور کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

منگل 8 مئی 2018 22:49

اسلام آباد، اوبرا ڈرائیور کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ٹیکسی سروس اوبر انتظامیہ کیخلاف اوبر ڈرائیورز کا مطالبات کے حق میں احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیورز صبح 9 بجے سے اوبر آفس کے سامنے احتجاج کرتے رہے،اوبر ڈرائیورز نے اوبر آفس سے ڈی چوک کی جانب احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرے کی وجہ سے مین جناح ایونیو بندرہاجبکہ پولیس نے مظاہرین کو سٹاک ایکسچینج ٹاور کے پاس روک لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہماری بات نہیں سن رہی،ہمیں ہمارے حقوق دئیے جائیں