چکلالہ کینٹ میں گھرکے دروازے سے کوڑا اٹھانے کا نظام وسیع کرنے کا فیصلہ

منگل 8 مئی 2018 22:49

راولپنڈی 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈنے گھرکے دروازے سے کوڑا اٹھانے کے نظام کو وسیع کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او نوید نواز نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ چکلالہ کینٹ کے زیر انتظام لالہ زار میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا نظام کامیابی سے جاری ہے جس کے پیش نظر گھر کے دروازے سے کوڑا اٹھانے کے نظام کو وسعت دیتے ہوئے 12نئے رکشوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

یہ رکشے وارڈ نمبر 9اور10میں گھروں کے دروازے سے کوڑا اٹھانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ۔ایڈیشنل سی ای او نوید نواز نے قومی خبر ایجنسی کو مزید بتایاکہ چکلالہ کینٹ کے منتخب عوامی نمائندوں سے بجٹ 2018-19کے سلسلہ میں ان کے متعلقہ علاقوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ مون سون بارشوں سے قبل چکلالہ کینٹ کے تمام نالوں کی صفائی مکمل کی جائے گی ۔

نوید نواز نے بتایاکہ چکلالہ کینٹ کے شعبہ سینی ٹیشن روزانہ 350مختلف مقامات سے کوڑا اکٹھا کر کے ٹھکانے لگانے کاکام سر انجام دیتا ہے ۔اس مقصد کے لیے 19گاڑیاں ،6کمپیکٹرز ،2ٹریکٹر ٹرالی ،اور 5شاولز استعمال کیے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے صفائی کے مربوط نظام کے لیے پہلے ہی لالہ زار اور نیولالہ زار میں کوڑا اکٹھا کرنے کے لیے رکشا سروس شروع کر رکھی ہے جس کے مثبت نتائج ملے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :