سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے اے ایس پی ایاز عمرانی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل مئی 22:49

راولپنڈی 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے راولپنڈی سے تبادلہ ہو نے پر اے ایس پی ایاز عمرانی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر تھے تقریب میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن امیر عبد اللہ خان نیازی اور ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف کے علاوہ ایس پی ہیڈکوارٹرز ، ایس پی سیکورٹی ، ایس پی پوٹھوہار ، ایس پی سی ٹی ڈی ، ایس ایس پی سپیشل برانچ اور ایس پی سی آئی اے نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ ایاز عمرانی نے بطور اے ایس پی گوجرخان اور اے ایس پی مری راولپنڈی میں شاندار خدمات سر انجام دیں ۔ اے ایس پی ایازعمرانی نے اس موقع پر کہا کہ مجھے راولپنڈی ضلع سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملا ہے ۔ راولپنڈی ضلع میں افسران کی طرف سے جو گائیڈ لائن ملی ہے اس کے لیے افسران کا شکر گزار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :