جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں 18ملزمان گرفتار

منگل 8 مئی 2018 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پولیس نی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس تر جمان کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے محمد خان سے 200گرام چرس ،تھانہ وارث خان پولیس نے عطا محمد سے 05لیٹر کھلی شراب،تھانہ بنی پولیس نے حبیب سے سی10لیٹر کھلی شراب،الیاس سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے گلفراز سی05لیٹر کھلی شراب،معمون سے 03بوتل شراب،تھانہ صدر واہپولیس نے شمشادسے 18لیٹر کھلی شراب،عثمان سے 20لیٹر کھلی شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے نوید سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ،عمر سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ نصیر آ باد پولیس نے ذیشان سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ،تیمور سی01عدد پستول 30بور معہ04روند ،تھانہ ریس کورس پولیس نے اکثیر سیسے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند،جواد سے سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند, حمزہ سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند،روفن مسیح سے سے 01عدد پستول 30بور ،تھانہ R.Aبازار پولیس نے حسان سے 01عدد کلاشنکوف معہ 90روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :