آرمی چیف نے پاکستان کے تحفظ کیلئے سب سے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا

جنرل قمر باجوہ نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ کا افتتاح کردیا، آرمی چیف نےبلوچستان سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا، آہنی باڑ دہشتگردوں کی سرحد پار سے نقل وحرکت روکے گی، تصادم اورنفرت کی طرف لے جانے والوں سے بچا جائے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی قبائلی عمائدین سے گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل مئی 19:34

آرمی چیف نے پاکستان کے تحفظ کیلئے سب سے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مئی 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پربلوچستان پنج پائی مقام پرآہنی باڑ کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ آہنی باڑدہشت گردوں کی سرحد پارسےنقل و حرکت روکےگی،جبکہ دہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظر بھی رکھی جاسکے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجہ نے پاک افغان سرحد پرآہنی باڑ کا افتتاح کردیا،آہنی باڑ کا افتتاح پاک افغان سرحد پربلوچستان پنج پائی مقام پرکیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان سرحد پرسکیورٹی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے اس موقع پرقبائلی عمائدین اور مقامی افراد نے ملاقات بھی کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے پرقبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر پرباڑ سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ آہنی باڑدہشت گردوں کی سرحد پارسےنقل و حرکت روکےگی۔ آرمی چیف مزید کہا کہ دوطرفہ اقتصادی سرگرمیوں سےمتعلق خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پاک افغان سرحد پرقانونی نقل وحرکت کیلئے مخصوص کراسنگ پوائنٹس رکھےگئے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ آئینی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے پاک فوج ملک کا دفاع کرے گی۔ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا سب کی ذمے داری ہے۔

نوجوان نسل محنت اور کردار سازی سے ملکی ترقی میں کردار ادا کرے۔۔آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نےسوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کوہدف بنانے پرنظررکھنے کی ہدایت بھی کی۔۔آرمی چیف نے تصادم اورنفرت کی طرف لے جانے والوں سے بچنے کوکہا۔ آرمی چیف نے انتہاء پسندی کواجتماعی طورپرمسترد کرنے کوکہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی افتتاح بھی کر دیا ہے۔

کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ گزشتہ پانچ سال سے رکا ہوا تھا۔ سیف سٹی پروجیکٹ سے کوئٹہ مزید محفوظ ہوگا۔سیف سٹی پروجیکٹ سے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔واضح رہے پاک فوج نے پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور اب آپریشن ردالفساد کے ذریعے کاروائیاں کرکے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب افغانستان کے علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے اور نقل وحرکت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پاکستان نے دہشتگردوں کی سرحد پار سے مذموم کاروائیاں روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام شروع کیا۔ جس پرافغانستان نے اعتراض بھی کیا۔ تاہم پاکستان نے اپنی خودمختاری اور سالمیت کے پیش نظر باڑ لگانے کا کام کیا۔ جس کے باعث پاکستان کے قبائلی علاقے دہشتگردوں سے محفوظ ہوگئے ہیں۔ آج چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پربلوچستان پنج پائی مقام پرآہنی باڑ کا افتتاح بھی کردیا ہے۔