Live Updates

تحریک انصاف نے بلاول کی جانب سے حکیم سعید گروانڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش مسترد کر دی

اگربےبی بھٹو نےیہی کرناتھاتو3دن سےیہی گزارش کررہےتھے،حکیم سعیدگراؤنڈ میں جلسہ نہیں کریں گے،رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 19:37

تحریک انصاف نے بلاول کی جانب سے حکیم سعید گروانڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مئی 2018ء ) :تحریک انصاف نے بلاول کی جانب سے حکیم سعید گروانڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش مسترد کر دی۔رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگربلاول بھٹو نےیہی کرناتھاتو3دن سےیہی گزارش کررہےتھے،حکیم سعیدگراؤنڈ میں جلسہ نہیں کریں گے۔تتفصیلات کے مطابق 12مئی کراچی میں جلسہ کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹ میں ٹھن گئی۔

گزشتہ روز کراچی کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی چھٹی کرواتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ کا آغاز ہوا تھا ۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے اس اقدام پر دھواں دار پریس کانفرنس کرتےہوئے اس پیپلز پارٹی کی ریاستی جگا شاہی قرار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

رات گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم بھی ہوا تھا جس کے دوران حالات تکلیف دہ حد تک کشیدہ ہو چکے تھے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق بلاول بھٹو نے اس معاملے کو ختم کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو حکیم سعید روانڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کر دی تھی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی ہمارا شہر ہےکہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں،عمران خان حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرسکتے ہیں، شہر میں امن کی خاطر عمران خان کوجلسے کی پیشکش کی۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق تحریک انصاف نے بلاول کی جانب سے حکیم سعید گروانڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش مسترد کر دی۔رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکیم سعیدگراؤنڈ میں جلسہ نہیں کریں گے۔اگربےبی بھٹو نےیہی کرناتھاتو3دن سےیہی گزارش کررہےتھے۔انکا کہنا تھا کہ :ضلع شرقی میں ہی جلسہ کریں گے۔یونیورسٹی روڈ سے ہٹ کرالہٰ دین پارک سےمتصل جگہ پر جلسہ کرینگے۔شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اجازت نامےکا جو کھیل کھیلا گیا ہمیں معلوم ہے۔اس گراؤنڈ پر ڈی سی اجازت دے نہیں سکتا کیونکہ ذاتی ملکیت ہے۔یاد رہے کچھ ہی دیر پہلے پیپلز پارٹی نے حکیم سعید گروانڈ کی جگہ جناح گروانڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات