آر پی او نے ناقص کارکردگی پرآٹھ پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

منگل 8 مئی 2018 23:03

راولپنڈی08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کی عدم گرفتاری اور اس سلسلہ میں ناقص کارکردگی پر ایک انسپکٹر اور سات سب انسپکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تلہ گنگ ضلع چکوال کے مقدمہ نمبر240/2013کے اشتہاری کی عدم گرفتاری پر انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ عبدالغفار ،تھانہ چونترہ کے مقدمہ نمبر85/2012میں اشتہاری کی عدم گرفتاری پر سب انسپکٹر محمد ممتاز،تھانہ گنجمنڈی کے مقدمہ نمبر385/2013میں مطلوب5اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر سب انسپکٹر محمد الطاف ،تھا نہ صدر اٹک کے مقدمہ نمبر269/2012میں مطلوب اشتہاری کی عدم گرفتاری پر سب انسپکٹر نعیم شاہ ،تھانہ صدر حسن ابدال ضلع اٹک کے مقدمہ نمبر44/2010میں اشتہاری کی عدم گرفتاری پر سب انسپکٹر محمد اکرم اسی تھانہ کے مقدمہ نمبر291/2012میں مطلو ب اشتہاری کی عدم گرفتاری پر سب انسپکٹر عاطف حسین، تھانہ فتح جنگ ضلع اٹک کے مقدمہ نمبر215/2004میں مطلوب اشتہاری کی عدم گرفتاری پر سب انسپکٹر طارق محمود جبکہ تھانہ چوا ٓسیدن شاہ ضلع چکوال کے مقدمہ نمبر275/2011میں مطلوب 07اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پرسب انسپکٹر تنویر اعظم کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے اور ہدایت کہ زیر تفتیش/عدم پتہ ATAکے مقدمات میں مجر مان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ایک علیحدہ آرڈر میں انسپکٹرسو ل لائن جہلم انسپکٹر عبدالعزیز کو معطل تبدیل لائن کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :