پنڈی میں 688مشتبہ مر یض دا خل، ڈ ینگی کا کنفرم مر یض کو ئی نہیں ، اے ڈی سی جی

منگل 8 مئی 2018 23:03

راولپنڈی08 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر)صا ئمہ یو نس نے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وا رجا ئزہ اجلاس میں تمام محکموں کی سر گر میوں کا تفصیلی و تنقیدی جا ئزہ لیا اور کہا کہ اس و قت تک ضلع راولپنڈی میں 688مشتبہ مر یض دا خل کئے گئے جن میں سے تا حال ڈ ینگی کا کنفرم مر یض کو ئی بھی نہیں ہے۔

تا ہم مو جو دہ د رجہ حرارت کے پیش نظرفیلڈ سرگر میوں کو تیز سے تیز تر کر نے کی ضرورت ہے تا کہ ہاٹ سپاٹس کی نشاند ہی و لارواتلفی کے عمل کے علا وہ لاروا بر یڈنگ کے لئے سا زگا ر ماحو ل کی وجوہات کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے واسا اور آ ر ڈ بلیو ایم سی حکا م کوتا کید کی کہ شہر کے اندر کہیں سے بھی کھڑے پانی کی مو صول ہو نے والی شکایات پر فو ری کارروائی کرتے ہو ئے نکاسی آب کا انتظام کیا جائے اور ماحول کی صفا ئی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں میںبھی اس آگاہی کو عام کیا جا ئے کہ بارش کے پا نی کو چھت یا گملوں میں کھڑا نہ رہنے دیا جا ئے کیو نکہ با رش کا کھڑا پا نی ڈ ینگی بریڈنگ کے لئے سازگا ر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میںانسداد ڈ ینگی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلا س میں ڈ سٹر کٹ آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالجبار، ڈی ایچ او ڈا کٹر عامر شیخ،ڈا کٹر مبشر،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر سکول ایجوکیشن مسعود، ڈائریکٹر سوشل و یلفیئر محمد اسلم میتلا، فوکل پر سن ڈ ینگی ڈا کٹر سجاد و د یگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (ہیڈ کوا ٹر) نے مز ید کہا کہ ضلعی حد ود میں مو جو د کبا ڑ خانوں اور قبرستا نو ں میں خصوصی ڈ ینگی سرویلئنس کروائی جا رہی ہے او ر ہا ئو س ہو لڈ ان ڈور اور آ ئو ٹ ڈ ور سر وے و سر گر میوں کے لئے مربوط نظام مر تب کیا جائے نیز ہسپتالوں میں مطلو بہ ٹر یٹمنٹ و ادویات کی مو جو د گی کو یقینی بنانے کے علاوہ محکمہ صحت کی جا نب سے خصو صی فو گنگ اور عوام الناس میں مچھر مار ادویات کا استعمال عام کر وا نے کے لئے ضروری اقدامات بھی کئے جا ئیں۔

اس مو قع پر محکمہ صحت کی جا نب سے انسداد ڈ ینگی سرگر میوں کی تفصیلی بر یفنگ د یتے ہو ئے بتایاگیا کہ چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ،راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پو ٹھوہار ٹا ئون (اربن) اور راول ٹا ئون میں ان ڈور و یکٹر سر و یلیئنس کے سلسلے میں کل 343ٹیموں نے 24اپر یل تا 05 مئی کے دوران 89433گھر چیک کئے جن میں سی581 پا ز یٹو نکلے اسی طرح آ ئوٹ ڈور سرو یلئینس میں185 ٹیموں کی جانب سے 56974سپاٹس چیک کئے گئے جن میں سے 24 پا زیٹو نکلے جہا ں مطلوبہ کاروائی عمل میں لا کر ما حول کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جا ر ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :