سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کرلیا

چیئرمین کمیٹی منتخب کرنے پر تمام اراکین کا شکر گزارہوں، انسانی حقوق کی علمبرداری کیلئے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھونگا، مصطفی نواز کھوکھر

منگل مئی 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا نام چیئرمین کمیٹی کیلئے تجویز کیا جس کی کشو ربھائی نے تائید کی جس کے بعد تمام ارکان نے متفقہ طور پر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کو چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا ۔ منتخب ہونے کے بعد سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں انسانی حقوق کی علمبرداری کیلئے مشاورت کیساتھ آگے بڑھونگا۔

متعلقہ عنوان :