الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کیلئے دو مجوزہ تاریخوں پر غور شروع کردیا

منگل 8 مئی 2018 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخاب 2018 کے انعقاد کیلئے دو مجوزہ تاریخوں پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018 کی پولنگ کیلئے دو تاریخوں پر غور کررہا ہے جس میں سے ایک تاریخ کا حتمی فیصلہ جلد کرلیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن 2018 کی پولنگ کیلئے 25 یا 26 جولائی کی تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔