نو جوان اپنے بہتر مستقبل کیلئے دیا نتدار قیادت کا انتخاب کریں،میاں محمد اسلم

عام انتخابات میں نوجوان اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے

منگل 8 مئی 2018 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ نوجوان ملک اور قوم کا قیمتی سر مایہ ہیں ،جن کی صلا حیتوں سے استفادہ کر کے ملک کو ترقی یا فتہ بنایا جا سکتا ہے ،نو جوان اپنے بہتر مستقبل کے لیے دیا نتدار قیادت کا انتخاب کریں ،انھوں نے کہا عام انتخابات میں نوجوان اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور متحدہ مجلس عمل کے دست و بازو بنیں گے۔

ملک بھر کے نو جو انوں کو جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فاروم پر اکٹھا کر حقیقی تبدیلی لا ئی جا ئے گی ،13مئی کو مینار پاکستان پرمتحدہ مجلس عمل کے جلسے میں ہزاروں نو جو انوں کو شر یک کرو یا جا ئے گا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی یو تھ ونگ ایف ایٹ فور کے نو منتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحسین احمد خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا جے آئی یوتھ نے ایک ایسے موقع پر نوجوانوں کو پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ان کی مثبت سمت رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جب چاروں طرف سے مایوسیوں کی باتیں کی جارہی ہیں اور ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت نوجوان نسل کو مادیت ،بے مقصد یت اور بے راہ روی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑ ی تعداد بھی موجود ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری رخ اور سوچ دی جائے ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ اس سلسلے میں نوجوانوں کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کی صورت میں موجود ہے۔