وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد کی نیب پیشی سے مسلسل غیر حاضری، گرفتاری کا امکان

وزیر اعلیٰ کے داماد علی عمران کی جگہ انکے وکیل پیش ہوئے اور اپنے موکل پر الزامات مسترد کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 20:01

وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد کی نیب پیشی سے مسلسل غیر حاضری، گرفتاری کا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مئی 2018ء ) :وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران نیب پیشی سے مسلسل غیر حاضر ہو رہے ہیں جس کے بعد انکی گرفتاری کا امکان بڑھ رہا ہے۔گزشتہ روز کی پیشی میں بھی وزیر اعلیٰ کے داماد علی عمران کی جگہ انکے وکیل پیش ہوئے اور اپنے موکل پر الزامات مسترد کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ وقت شریف خاندان کے لیے انتہائی برا ثابت ہو رہا ہے ۔

ایک جانب نواز شریف اور انکے بچے پانامہ کیس میں الجھے ہوئے ہیں اور مسلسل نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں دوسری جانب شہباز شریف کے گر بھی گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔آشیانہ سکینڈل کی تحقیقات اس جانب ایک اہم پیش رفت تھی تا ہم ابھی تک وزیر اعلیٰ پنجاب محفوظ زون میں نظر آ رہے ہیں تا ہم انکے داماد علی عمران اس وقت نیب کے چنگل میں پھنس چکے ہیں۔

(جاری ہے)

علی عمران پر پاورکمپنی سے کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کا الزام ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی پیشی پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران غیر حاضر رہے۔ نیب نے گزشتہ روز صبح 10 بجے طلب کیا تھا تاہم ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ علی عمران آج پیش نہیں ہو سکیں گے۔اس موقع پر انکے وکیل حماد گیلانی انکی نمائندگی میں پیش ہوئے ۔حماد گیلانی نے نیب کے سامنے وزیر اعلیٰ کے داماد پر لگے تمام الزامات مسترد کر دئیے اور نیب کو بتایا کہ وہ بیرون پاکستان ہیں اس لئیے پیش نہیں ہو سکے ۔

قومی اخبار کی خبر کے مطابق زیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران مسلسل دوسری بار نیب کے بلانے پر حاضر نہیں ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر علی عمران کا یہی رویہ رہا تو انکے خلاف سخت کاروائی ہو سکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت علی عمران کی گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا جائے جس کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔