خیبر پخونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ایبٹ آباد، مانسہرہ اور گلیات میں رجسٹریشن کمپین کا انعقاد

منگل 8 مئی 2018 23:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ڈائریکٹر محمد ناصر خان کی ہدایت پر کپرا کی کمیونیکیشن ٹیم کی جانب سے ایبٹ آباد، مانسہرہ اور گلیات میں رجسٹریشن کمپین کا انعقاد کیا گیا۔ کاروبار سے منسلک افراد کی رجسٹریشن کر کے ان کو سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن آفتاب احمد نے میڈیا کو بتایا کہ رجسٹریشن مہم کا مقصد خدمات سے منسلک شعبہ جات اور افراد کو ادارہ کے ساتھ رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا اور ان کو رجسٹرڈ کروانے سے متعلق سہولت بہم پہنچانا ہے۔

رجسٹریشن کمپین میں انسپکٹر، سینئر آڈیٹر فیسی لیٹیشن آفیسر کے ساتھ ساتھ ادارہ کے دیگر افسران جس میں اسسٹٹ کلیکٹرز اور اور ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی شامل تھے، نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن ٹیم نے پہلے مرحلہ میں ضلع ایبٹ آباد میں اپنا رجسٹریشن کیمپ لگایا جہاں پر ٹیم نے خدمات سے منسلک کئی شعبہ جات کو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کروایا۔ دوسرے مرحلہ میں ضلع مانسہرہ اور گلیات میں رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا جہاں پر خدمات سے منسلک کئی شعبہ جات کو کی کیپرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروایا گیا۔ اس موقع پر خدمات سے منسلک افراد نے رجسٹریشن ٹیم کے ساتھ تعاون کیا اور ادارہ کی طرف سے اس سہولت کو بہت سراہا۔

متعلقہ عنوان :