نئے اے ایف سی اظہر پرویز نے حویلیاں میں حاضری کر دی، تبدیل ہونے والے اے ایف سی کا چارج چھوڑنے سے انکار

منگل 8 مئی 2018 23:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے عہدے پر ترقی پانے والے اظہر پرویز نے حویلیاں میں حاضری کر دی۔ حویلیاں میں عرصہ سے تعینات اے ایف سی نے چارج چھوڑنے کی بجائے محاذ آرائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر حویلیاں کو بٹگرام تبدیل کر کے ان کی جگہ اظہر پرویز کو نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اظہر پرویز کی تعیناتی پر شہریوں نے صوبائی وزیر الحاج قلندر لودھی کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے عرصہ سے تعینات اے ایف سی کو تبدیل کر کے اظہر پرویز کو ان کی جگہ تعینات کیا۔ اظہر پرویز نے حویلیاں میں حاضری کر دی ہے تاہم حویلیاں میں پہلے سے تعینات اے ایف سی نے چارج چھوڑنے کی بجائے مجاز کارروائی کا راستہ شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :