منچورہ ڈیم کے متاثرین مالکان کو معقول معاوضہ دیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر اوگی

منگل 8 مئی 2018 23:18

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر اوگی شبیر خان نے کہا ہے کہ منچورہ ڈیم کے مالکان متاثرین مالکان کو معقول معاوضہ دیا جائے گا، عوام سروے ٹیموں سے تعاون کریں، قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز کوشش نہ کی جائے، منچورہ ڈیم کی تعمیر علاقہ کے عوام کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو اراضی مالکان منچورہ ڈیم کے نمائندہ وفد ناظم وی سی تراوڑہ غلام محمد اقبال خان اور دیگر کے ساتھ تحصیلدار اوگی سرفراز خان کی موجودگی میں منچورہ ڈیم کے متاثرین کے تحفظات کے حوالہ سے ناظم وی سی تراوڑہ غلام محمد کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ منچورہ ڈیم کے متاثرین کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے، متاثرین کو صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، متاثرہ افراد کو ان کا معقول معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :