جمعیت علمائے اسلام تحصیل سجاول کا ایک ہنگامی اجلاس

ئی کو لاہور میں متحدہ مجلس عمل کے جلسے میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

منگل مئی 23:23

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) جمیعت علمائے اسلام تحصیل سجاول کا ایک ہنگامی اجلاس تحصیل امیر مفتی نذیراحمد عمرانی کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکریٹری ابن بزاز ، پریس ترجمان ابو حسان سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ، اجلاس میں 13 مئی کو لاہور میں ہونے والے متحدہ مجلس عمل کے جلسے میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اجتماعی طورپر سجاول شہرسے بسوں او کوچوں کا ایک بڑا قافلہ روانہ ہوگا، اور کارکن چلنے کی تیاری کریں ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نذیراحمد نے کہاکہ جے یوآئی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے گی،،متحدہ مجلس عمل کے اعلان سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،انشا اللہ ملک میں آنے والی حکومت علما کی ھوگی ،صدیوں سے ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا۔