قصور کی زینب کے بیہمانے قتل پر سنسنی پھیلانے پر فلم بنانے کا فیصلہ

منگل 8 مئی 2018 23:23

قصور کی زینب کے بیہمانے قتل پر سنسنی پھیلانے پر فلم بنانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر قصور کی ننھی پری زینب کے بیہمانے قتل کی لرزہ خیز داستان کسے یاد نہیں ہوگی ایک نجی ٹی وی چینل نے رواں برس 4 جنوری کو اغوا اور ریپ کے بعد بیہمانہ انداز میں قتل کی گئی 6 سالہ زینب کے واقعے پر ٹیلی فلم بنانے کا اعلان کردیا، جس پر کئی لوگ حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ زینب کے اغوا، ریپ اور قتل کے الزام میں لاہور کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی خصوصی عدالت نے ملزم عمران علی کو 4 مرتبہ سزائے موت، تاحیات قید اور 41 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے۔

عدالت نے انہیں 17 فروری کو سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہوں نے 20 فروری کو عدالتی فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اب اسی واقعے پر ’اے پلس‘ نے ٹیلی فلم ’زینب کے قاتل‘ بنانے کا اعلان کردیا۔ زینب کا قاتل سہیل سمیر، ہمنہ عامر، عرفان کھوسٹ اور صبا فیصل سمیت متعدد اداکار ایکشن میں نظر آئینگے، جب کہ فلم کی ہدایات عامر یوسف دیں گے۔

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کاشف کبیر نے ڈان امیجز کو بتایا کہ فلم کے ذریعے زینب واقعے کو انتہائی ذمہ داری سے دکھاکر اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے ٹیلی فلم پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کہا کہ جب بھی ایسے کسی واقعے پر کوئی فلم بننے جا رہی ہوتی ہے تو سوشل میڈیا اور میڈیا اسے سنسنی سے جوڑ دیتا ہے، لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ ایسے واقعات میں متاثرہ خاندان کا کیا ہوگا۔۔