فاٹا انجومن برائے اساتذہ پولیو تدارک کوششوں میں معاونت کے لیے تیار

منگل 8 مئی 2018 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) فاٹا میں انجومن برائے اساتذہ کے آئے ایک وفد نے کوآرڈینیٹر فاٹا محمود اسلم وزیر سے ملاقات کے دوران پولیو تدارک و روک تھام کے لیے کیے جانی والی کوششوں میں ہر قسم معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ صدر انجومن برائے اساتزہ فاٹا خان ملک نے کہا کہ پولیو تدارک کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ہر قسم معاونت کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) فاٹا محمود اسلم وزیر نے فاٹا انجومن برائے اساتزہ کے آئے وفد کو ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) فاٹا کا دورہ کروایا اوراس کے مختلف حصوں کی ذمیداریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) فاٹا محمود اسلم وزیرنے کہا کہ فاٹا میں پولیو کے خلاف ہونی والی پیش رفت میں اساتزہ کا کلیدی کردار رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا گزشتہ اکیس (21) مہینوں سے فاٹا میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جو ایک اہم پیش رفت ہے جس میں اساتزہ کا اہم کردار رہا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ آئندہ بھی اساتزہ پولیو کے خاتمے کی جانب اس سفر میں مثبت کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا اساتزہ نے ہمیشہ آئندہ آنی والی نسلوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بہتری کی جانب ترغیب دی ہے۔

اساتزہ اور معاشرے کا یہ قریبی رشتہ قوموں کی ترقی کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے اساتزہ کو کمیونٹی سے پولیو خاتمے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تاثرات (فیڈبیک) جاننے، پولیو خاتمے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور پولیو مہموں کی مانیٹرنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔ فاٹا میں آخری پولیوکیس 27 جولائی، 2016 کو جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ گزشتہ پورا سال (2017 کے دوران) فاٹا میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ موجودہ سال میں بھی اب تک فاٹا میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔