وومن یونیورسٹی مردان کا چائینز یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط

منگل 8 مئی 2018 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وومن یونیورسٹی مردان نے بین الااقوامی جامعات سے روابط بڑھانے کے سلسلے میں چائنہ کی یونیورسٹی’’ جن ژونگ یونیورسٹی--‘‘ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر لیے ہیں۔ اس ایم او یو کے ذریعے ہر سمسٹر میں پانچ5) (طالبات کو اسکالرشپس دی جائینگی اور دونوں جامعات کے درمیان فیکلٹیز کے دوروں کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔

اس یاداشت کے ذریعے وومن یونیورسٹی مردان کی اساتذہ چائینز یونیورسٹی میںانگریزی مضمون پڑھائیں گی اور انہیںخود بھی وہاں مختلف ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

دونوں یونیورسٹیز کے درمیان باہمی تعاون کا یہ معاہدہ وومن یونیورسٹی کے ایک وفد کے حالیہ دورہ چائنہ کے دوران ہوا۔وفد کی سربراہی وومن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کر رہی تھیں ۔

وائس چانسلر کے مطابق اس یاداشت کی بدولت دونوں جامعات ریسرچ کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی اور دونوں جامعات کے درمیان معلومات کا تبادلہ بھی ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ اس قسم کے معاہدوںسے وومن یونیورسٹی مردان کی فیکلٹی اور طالبات کو بین الااقوامی طور پرجدید طرز تدریس اور ریسرچ کو سمجھنے اور استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :