نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جدید تقاضوں کے مطابق آئی ٹی روم قائم کردیا گیا

افتتاح معروف کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری عبدالمجید نے کیا صدروسیکرٹری نشنل پریس کلب کاآئی روم کو جدید خطوط پر استوار کرنے میںتعاون شامل حال رہا، چیرمین آئی ٹی رانا کوثر علی اور ان کی ٹیم کی صحافیوں کی سہولت کے لیے دن رات کوششیں لائق تحسین ہیں، طارق چوہدری اور شکیل انجم کا افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل مئی 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جدید تقاضوں کے مطابق آئی ٹی روم قائم کردیا گیاہے جس کا افتتاح معروف کاروباری اور سماجی شخصیت اورفیصل ٹائون کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عبدالمجید نے صدر نشنل پریس کلب طارق چوہدری،جنرل سیکرٹری شکیل انجم اورچیئر مین آئی ٹی رانا کوثر علی کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے اراکین کی بڑی تعداد موجودتھی۔

جنہوں نے اس کاوش کو بھرپور انداز میں سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ جدید دور آئی ٹی اور کمپیوٹرز میں جدت کا دورہے۔جدید آئی ٹی روم کے قیام سے صحافیوں کو خبروں کی ترسیل میںکافی مدد ملے گی۔ہر چیز محنت سے ہے کسی بھی چیز کی حصول کے لیے محنت شرط اول ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کوئی غریب ملک نہیں ہے پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے ۔

سرکاری اور غیر سرکاری طورپر ایسے انسٹی ٹیوٹ بنائے جائیں جس سے لوگوں کو روزگارمیسرآئے اوران کی مہارتیں پروان چڑھیں۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرکے آنے سے کاروباری دنیا ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوگئی تھی اواس سے خبروں کی پلک چھپکنے میں ترسیل ممکن ہوسکی۔اس موقع پر چیرمین آئی ٹی رانا کوثر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشنل پریس کلب کے آئی ٹی سیکشن کو بہتر کرنے میںمیری پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے اس کو بہترین شکل دی اور آئندہ بھی میں اورمیری ٹیم بھر پور محنت کرتے ہوئے اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے صدر وسیکرٹری نشنل پریس کلب کے بھر پور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر چئیرمین آئی ٹی سیکشن این پی سی رانا کوثر نے پریس کلب کے کیمپ آفس راولپنڈی کے آئی ٹی سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔صدر وسیکرٹری نشنل پریس کلب نے رانا کوثر اور ان کی ٹیم کی آئی ٹی روم کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں ان کی لگن اور محنت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :