ٹنڈوالہ یار ضلع میں پیپلز پارٹی 2سے 3گروپوں میں تقسیم

بجلی ، پانی ، اور گیس کی بندش کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں ایک گروپ کی قیادت کرنے والے رکن سندھ اسمبلی سید ضیاء عباس شاہ رضوی کے حمایتیوں نے مذکورہ ریلی میں جبکہ رکن قومی اسمبلی حاجی عبدالستار بچانی کے حمایتیوں نے نکلنے والی ریلی میں شرکت نہیں کی

منگل 8 مئی 2018 23:24

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی ، پانی اور گیس کی بندش کے خلاف نکلنے والی احتجاجی ریلی نے یہ ثابت کردیا کہ ٹنڈوالہ یار ضلعی میں پیپلز پارٹی واضع طور پر 2سے 3گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی ، پانی ، اور گیس کی بندش کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں ایک گروپ کی قیادت کرنے والے رکن سندھ اسمبلی سید ضیاء عباس شاہ رضوی ، کے حمایتیوں نے مذکورہ ریلی نکالی نکلنے والی ریلی میں رکن قومی اسمبلی حاجی عبدالستار بچانی کے حمایتیوں نے نکلنے والی ریلی میں شرکت نہیں کی واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہونے والے احتجاجوں میں اگر بچانی گروپ ، احتجاجی ریلی نکالتا ہے تو اس میں ضیاء عباس شاہ رضوی گروپ کا کوئی بھی حمایتی نظر نہیں آتا ہے واضع رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ہونے والی مختلف تقریبوں میں بھی ایک گروپ دوسرے گروپ کی تقریب میں شرکت نہیں کرتا جبکہ تیسرے گروپ کی قیادت کرنے والے صوبائی وزیر امداد خان پتافی اور اس کے حمایتی ان دونوں گروپوں کی آپس کی چپقلیش سے دور رہتے ہوئے کبھی دونوں گروپوں کی جانب سے ہونے والی تقریبوں اور مسائل کے حل کے لئے ہونے والے احتجاجوں میں براء نام شرکت کرتے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حال ضلع ٹنڈوالہ یار میں ہی نہیںمرکزی و صوبائی قیادت بھی ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹنڈوالہ یار کہ دورے پر آتے ہیں تو وہ اگر حاجی عبدالستار بچانی کے پاس آگئے تو وہ سید ضیا عباس شاہ رضوی اور ناہی صوبائی وزیر امداد خان پتافی کے پاس نہیں جاتے جس سے جیالے مایوسی کا اظہار کرتے ہیں اور وہ ضلعی پی پی پی قیادت کے پاور کو دیکھ کر ان کی طرف راغب ہوجاتے ہیں جبکہ انہی روئیوں سے مایوس ہونے والے پی پی پی تعلقہ ٹنڈوالہ یار کے صدر غلام قادر دل نے نکلنے والی احتجاجی ریلی کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ آج ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے پی پی پی ضلعی آفس سے ریلی نکالی ہے جس میں پی پی پی کہ کئی جیالوں و پی پی پی کے ضلعی و تعلقہ عہدیداروں نے شرکت نہیں کی جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے واضع رہے کہ مذکورہ نکلنے والی احتجاجی ریلی میں پی پی پی کہ ضلعی و تعلقہ کے ان عہدیداروں و کارکنوں نے شرکت نہیں کی جو رکن قومی اسمبلی حاجی عبدالستار بچانی ، صوبائی وزیر امداد خان پتافی کے حمایتی ہیں اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع ٹنڈوالہ یا ر میں پیپلز پارٹی کا اقتدار کے مفاد میں اپنی جنگ لڑتے ہوئے آپس میں گروپ بندی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ضلعی ٹنڈوالہ یار میں مسائل کہ گڑھ بنے ہوئے ہیں اور اپنے مسائل کہ حل کے لئے ان کے پاس جاتے ہیں تو وہ ہمارے مسائل حل کرانے کے بجائے اپنی کانہ پوسی میں لگ جاتے ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آپس میں بات کررہے ہوتے ہیں کہ یہ مسائل کہ حل کے لئے آنے والا کون سے گروپ کا حمایتی ہے جس کی وجہ سے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے ان کی جانب رخ کرنے کے بجائے خود ہی احتجاج کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت اس ہی طرح گروپ بندی کا شکار رہی تو آج عوام مشکل میں ہے تو کل پیپلز پارٹی کے جیالے بھی مشکل میں آجائے گے انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گروپ بندی کا شکار پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے تاکہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اپنا لوہا بھی بہتر طریقے سے منواسکیں ۔