سکھر شہر کی ترقی کے لئے ترقیاتی کاموں کا جال بیچھا دیا گیا ہے، بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

بلدیہ اعلی سکھر کے اراکین کونسل سمیت متعلقہ محکمے کے افسران اور عملہ شہریوں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات فراہمی کے لئے کوشش کر رہے ہیں، مئیر بلدیہ اعلی سکھر

منگل 8 مئی 2018 23:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہاہے کہ سکھر شہر کی ترقی کے لئے ترقیاتی کاموں کا جال بیچھا دیا گیا ہے بلدیہ اعلی سکھر کے اراکین کونسل سمیت متعلقہ محکمے کے افسران اور عملہ شہریوں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات فراہمی کے لئے کوشش کر رہے ہیں بچل شاہ میانی کے مختلف علاقوں کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے منظور کردہ خصوصی فنڈز سے بہت جلد دیگرترقیاتی کام جلد شروع ہو جائینگے ہمارا مقصد لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانا ہے شہری شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیکر اپنا فریضہ ادا کریں تاکہ شہر کو مثالی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ شپ بچل شاہ میانی ملک چوک پر ملک اتحاد کے حاجی شرف الدین ملک کی جانب سے منعقد استقبالیہ جلسے سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں ڈپٹی مئیر سکھر طارق چوہان ، پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرھیو،ملک اسلام عرف کاکا ، باردانہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد یامین ملک،سکھر ملک ینگ اتحاد کے صدر اعجاز ملک،ملک ارشد،ملک محمد شفیق سمیت بچل شاہ میانی کی مختلف برادریوں سے تععلق رکھنے والے معززین کی کثیر تعداد شریک تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر سکھر ارسلان شیخ، پی پی سٹی سکھر مشتاق سرھیو۔

(جاری ہے)

ڈپٹی مئیر طارق چوہان کا کہنا تھا بچل شاہ میانی پیپلز پارٹی کا گڑھ تھااور ہمیشہ رہے گا عوام کو پی پی سے اور پی پی کو عوام سے کوئی جدا نہیں کرسکے گا پی پی کے منتخب نمائندگان، عہدے داروں سمیت کارکنان نے ہمیشہ اپنے شہید قائدین کے عوامی خدمت والے جذبے سے سر شار ہو کر ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ کرتی رہے گی۔