Live Updates

سکھر،کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسہ کیمپ پر حملے اور کارکنان کو زخمی کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی

منگل 8 مئی 2018 23:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پی ٹی آئی کے جلسہ کیمپ پر حملے اور کارکنان کو زخمی کئے جانے کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی کارکنان نے واقعہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے جنرل سیکریڑی عبدالمجید پٹھان۔

(جاری ہے)

شہزادو بھٹو ،سیف اللہ بھٹو، ایڈوکیٹ ظہیر بابر و دیگر کی قیادت میں محمد بن قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر شدید نعرے بازی کی کارکنان نے ہاتھوں میں پی پی مخالف نعروں اور مذمتی پلے کارڈ اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کے پی پی حکومت اور اسکے نمائندگان پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور مختلف ہتھکنڈے استعمال کر کے پی ٹی آئی کی تحریک نیا پاکستان کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہے گذشتہ رات پی پی کے غنڈوں نے کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے میں پی ٹی آئی کے جلسہ کیمپ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور مزحمت پر پی ٹی آئی کارکنان کو شدید ذخمی کر دیا واقعہ کی اطلاع کے باوجود ہولیس خاموش تمآشائی کا کردار ادا کرتی رہی جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رہنماؤں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے حملے میں ملوث پی پی کے غنڈوں کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات