ڈاکٹر رتھ فاو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کا شاندار اقدام

ڈاکٹر رتھ فاو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 50روپے کا اعزازی سکہ جاری کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 20:20

ڈاکٹر رتھ فاو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کا شاندار اقدام
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مئی 2018ء ) ڈاکٹر رتھ فاو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے شاندار قدم اٹھا لیا۔ ڈاکٹر رتھ فاو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 50روپے کا اعزازی سکہ جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاو جنکو پاکستان کی مدر ٹریسا بھی کہا جا تا ہے گزشتہ سال 9اگست 2017 کو کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔ان کے انتقال کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سے جزام کے مرض کے خاتمے کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں 50 روپے کے 50 ہزار سکے جاری کرنیکی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاوکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کا شاندار اقدام اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رتھ فاو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 50روپے کا اعزازی سکہ جاری کر دیا گیا۔اس کے کی ایک جانب ڈاکٹر رتھ فاو کی تصویر اور انکے سن پیدائش کے ساتھ ساتھ انکا سن وفات بھی رج ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کا دفتری نام اور سکے کی مالیت درج ہے۔

اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 50روپے مالیت کا یہ سکہ ڈاکٹر رتھ فاو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔یا درہے کہ 60 کی دہائی میں جذام کے مرض کے خاتمے کے لئے پاکستان آئیں اور اپنی ساری زندگی پاکستان میں انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی تھی۔ڈاکٹر رتھ فاو نے اپنی زندگی کے 56قیمتی سال پاکستان اور اسکے غریب عوام کے لیے صرف کر دئیے۔

اس دوران انہوں نے پاکستان میں جزام کے خاتمے کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دیں۔انکی تنظیم ایڈیلڈی لیپروسی سینٹر کراچی سمیت ملک بھر میں جلد کی خطرناک بیماری جذام کے خلاف مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاو ہی کی کاوشوں کے بعد آج پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن میں جذام کی بیماری دم توڑ چکی ہے۔
ڈاکٹر رتھ فاو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کا شاندار اقدام