نوشکی پریس کلب، بلوچستان کے دس رکنی وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات

پنجاب فوڈ اتھارٹی،کے پی کے، سندھ،اسلام آباد،گلگت بلتستان فوڈ اتھارٹیز کو بھی معاونت فراہم کرتا رہا‘ ڈی جی فوڈاتھارٹی

منگل 8 مئی 2018 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں بلوچستان سے آئے نوشکی پریس کلب کے دس رکنی وفد نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات کی۔دس رکنی وفد کی قیادت صدر نوشکی پریس کلب طیب یلانزائی نے کی۔وفد میں سینئر صحافی حاجی سعید بلوچ، صادق بادینی، صلاح الدین بلوچ، داود مینگل، برکت زیب، یعقوب بلوچ، غلام رسول جمالدین اور ظہور مینگل شامل تھے۔

ڈی جی نورالامین مینگل نے وفد کو فوڈ اتھارٹی کے کام کے طریقہ کار،قانونی، انتظامی اور آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ تھارٹی کے پی کے، سندھ،اسلام آباد،گلگت بلتستان فوڈ اتھارٹیز کو بھی معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔اس سلسلے میں ان صوبوں میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے وفود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام شعبہ جات کے تفصیلی دورے کروائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الصوبائی رابطوں سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔صوبائی محکموں اور عوام کا آپس میں رابطہ ملکی ترقی کے لیے نئے راستے کھولنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وفد کو پنجاب ہسٹری میوزیم سمیت تاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے وفد کے تمام ارکان کو ظہرانہ دیا اوریادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بحثیت ادارہ رول ماڈل قرار دیتے ہو ئے ڈی جی فوڈ کی کاوشوں کو سراہا۔خصوصی وفد اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :