ْجوہرٹائون میں زیر تعمیر گھر میں سلنڈر دھماکے سے چھت گر گئی ،دو بچوں سمیت چار افراد زخمی

منگل 8 مئی 2018 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) لاہور کے علاقہ جوہرٹائون میں زیر تعمیر گھر میں سلنڈر دھماکے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ جوہر ٹائون آر بلاک میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکے سے گھر کی چھت گرگئی جس سے دو افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ دو بچے بھی زخمی ہو گئے۔ اطلا ع ملنے پر ریسکیو ڑیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اہل علاقہ کے مطابق گھر زیر تعمیر تھا اور زخمی ہونے والوں میں ایک چوکیدار اور ایک ڈرائیور ہے جبکہ دو بچے گھر کے پاس کھیل رہے تھے جو زخمی ہوئے اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :