Live Updates

رسدہ چوک اور گوجر گڑھی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم چلائی اور جگہ جگہ مستقل اور عارضی تجاوزات ہٹا دئیے

منگل 8 مئی 2018 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جواد علی نے چارسدہ چوک اور گوجر گڑھی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم چلائی اور جگہ جگہ مستقل اور عارضی تجاوزات ہٹا دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے مردان نو شہرہ اور بخشالی روڈ پر جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا جن میں لیبر کالونی ، مردان بس ٹرمینل ، شوگر ملز کی دیواروں پر خوشنما پینٹنگز اور دیگر سکیمیں شامل ہیں ۔

اسی طر ح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان ، ڈی ایم او نغمانہ اور ڈپٹی ڈی ای او ابضار خان پر مشتمل ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے شہر کے مختلف سکولوں کے دورے بھی کئے اور وہاں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔جن میں سٹی سکول ، مردان ماڈل اور آنسی سکول شامل تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :