اویس احمد خان لغاری نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کیلئے تعاون کے حوالے سے خطوط لکھ دیئے

خطوط میں صوبوں کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے فوری اندراج میں تعاون کی درخواست بھی کی گئی ہے

منگل 8 مئی 2018 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کیلئے تعاون کے حوالے سے خطوط لکھ دیئے خطوط میں صوبوں کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے فوری اندراج میں تعاون کی درخواست بھی کی گئی ہے تفصیلات کے مطابقوفاقی وزیر تونائی پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے ملک میں بجلی چوری کیروک تھام اور بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ دیئے ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ تمام وزرائے اعلیٰ سے ملنے کی درخواست پر ابھی تک عمل نہ ہوسکا ہے اور اسلئے چاروں وزرائے اعلیٰ کے صوبوں میں ہونے والی بجلی چوری اور اس کی روک تھام کیلئے درکار وسائل بمعہ خط ارسال ہیںخطوط میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے انکی ذاتی مداخلت کی درخواست کی گئی ہے خط میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے لیسکو میں 6.6 بلین روپے کی چوری, میپکو میں 3.03 بلین روپے کی چوری ہے ، فیسکو میں 1.5 بلین روپے کی چوری، گیپکو میں 1.002 بلین روپے کی چوری اور ایسکو میں 22 کروڑ روپے کی چوری ہو رہی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے پیسکو میں 23.48 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے جبکہ صوبہ سندھ کے حیسکو میں 6.78 ارب روپے کی چوری جبکہ سیپکو میں 9.721 ارب روپے کی چوری ہو رہی ہے اور صوبہ بلوچستان کے کیسکو میں 6.75 ارب روپے کی چوری ہو رہی ہے خط میں صوبوں سے درکار وسائل کا بھی تخمینہ بھیجا گیا ہے صوبہ پنجاب میں لیسکو میں 191 سب ڈویڑن کیلیے 32 گاڑیاں اور 378 اہلکار, میپکو کے 98 سب ڈویڑن کیلئے 20 گاڑیاں اور 120 اہلکار, فیسکو میں 138 سب ڈویڑن کیلئے 25 گاڑیاں اور 100 اہلکار، گیپکو میں 118 سب ڈویڑن کیلئے 1 گاڑی اور 6 اہلکار جبکہ ایسکو کے 9 سب ڈویڑن کیلئے 2 گاڑیاں اور 12 اہلکار وں کی ضرورت ہے صوبہ خیبر پختونخوا میں پیسکو کے 53 سب ڈویڑن کیلئے 53 گاڑیاں اور 212 اہلکار مہیا کیے جائیں جبکہ صوبہ سندھ میں حیسکو کے 68 سب ڈویڑن کیلئے 16 گاڑیاں اور 96 اہلکار جبکہ سیپکو کے 62 سب ڈویڑن کیلیے 16 گاڑیاں اور 96 اہلکار مہیا کیے جائیں خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں کیسکو کے 55 سب ڈویڑن کیلئے 14 گاڑیاں اور 66 اہلکار مہیا کیے جائیں�

(جاری ہے)

عبا س شاہد