چارسدہ ، قائداعظم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز نے پشاور ہائی کورٹ ،

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹر ی اتھارٹی کے احکامات کو ہوا میں اُڑ دیا طلباء اور طالبات کو ٹیوشن فیس کے ساتھ پروموشن فیس 3ہزار روپے اور متفرق اخراجات کے مد میں دو ہزار روپے ادا کرنے کے ووچر جاری کر دئیے

منگل 8 مئی 2018 23:31

÷چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) قائداعظم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز چارسدہ برانچ نے پشاور ہائی کورٹ ، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹر ی اتھارٹی کے احکامات کو ہوا میں اُڑتے ہوئے طلباء اور طالبات کو ٹیوشن فیس کے ساتھ پروموشن فیس 3ہزار روپے اور متفرق اخراجات کے مد میں دو ہزار روپے ادا کرنے کے ووچر جاری کر دئیے ۔والدین نے ایسے اداروں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی سمیت سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اس سلسلے میں طلبائء اور طالبات کے والدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے 8نومبر 2017ئ؁ کو ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیاتھا کہ پرائیویٹ سکولز کے طلبا ء اور طالبات سے چھٹیوں کے فیس نہیں لی جائے گی ۔

بہن بھائیوں کی فیسوں میں رعایت کی جائے گی جبکہ پروموشن فیس پر بھی پابندی لگا دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایم ڈی پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخواہ نے بھی واضح احکامات جاری کئے تھے مگر اس کے باوجود قائداعظم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز چارسدہ برانچ نے طلباء اور طالبات کو ٹیوشن فیس کے ساتھ پروموشن فیس اور اخراجات فیس کے نام پر ووچر جاری کرکے نہ صرف عدالتی احکامات پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات نہ مان کر قانون کی دھجیاں اُڑادی ہے بلکہ توہین عدالت کی مرتکب ہوئے ہے والدین نے ایسے پرائیوٹ اداروں کو لگام دینے اور قانون کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ان کو سخت سزا دینے اور سکولوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔