حیدرآباد، سپر ہائی وے جامشورو کے قریب تیزرفتار کار اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ،3زخمی

منگل 8 مئی 2018 23:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سپر ہائی وے جامشورو کے قریب تیزرفتار کار اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ،3زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامشورو تھانہ کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ ماشااللہ سی این جی کے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والی کرولاکارنمبرAZB-203 آگے جانے والے ریتی سے بھرے ٹرک الٹنے کے باعث ٹرک میں جاگھسی جس کے نتیجے میں نواب شاہ کے رہائشی رند کے برادری کے خاندان کے 7افراد نصراللہ،،کبیر،جابر، ،نوید، فائزہ،فریدہ اور شرما موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں ایک خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ 3 افرادکاشف ،نبی بخش رنداور 6سالہ بچہ ساجدشدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور ہلاک و زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد اور لمس جامشورو منتقل کیا ۔

حادثہ کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی بتایا جاتا ہے کہ کار میں سوار ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق نوابشاہ سے ہے جوکہ کراچی سے نوابشاہ جارہے تھے جبکہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔پولیس نے ٹرک اور کار کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔