Live Updates

ڈپٹی کمشنر مردان کے زیر صدارت اجلاس

محمد عثمان محسود کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور UCMOsکو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ہدایت

منگل 8 مئی 2018 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں DEPECمیٹنگ منعقد کی ۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان، اسسٹنٹ کمشنر مردان، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت بھی کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور UCMOsکو ہدایت کی کہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ بروقت انکاری کیسز کو coverکیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ انکاری کیسز اس پولیو مہم کے دوران مکمل کئے جائیں ۔ اور ہدایت کی کہ تمام UCMOs اس مہم کے دوران مقرر کردہ ٹارگٹ کو لازمی حاصل کریں۔دریں اثنا ء اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ مختلف جگہوں کا دورہ اور جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے انکاری والدین سے ملاقاتیں کیں اور ان کو اپنے بچوں کی بہتر صحت کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :