ڈاکٹر رحمان اللہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات

منگل 8 مئی 2018 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور سے منسلک محکمہ صحت کے منیجمنٹ کیڈر کے گریڈ 19 کے ڈاکٹر رحمان اللہ کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعلامیہ نمبر NO.SOH(E-V)2-250/2007 کے مطابق گجو خان میڈیکل کا لج کے ہیڈ کارڈیالوجی/وائس پرنسپل ڈاکٹر ابراہیم شاہ کو ایم ایس باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے عہدے کے اضافی چارج سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔