لاہور ہائیکورٹ،محکمہ پولیس میں حوالدار کے عہدے پر ترقی کے امتحانی نتائج کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس پنجاب سے 21 جون کو جواب طلب

منگل 8 مئی 2018 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس میں حوالدار کے عہدے پر ترقی کے امتحانی نتائج کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس پنجاب سے 21 جون کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے فیضان حیدر ودیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ13 مارچ 2015 کو محکمہ پولیس گجرات میں بطور سپاہی بھرتی ہوئے، قانون کے مطابق سروس کے دو سال بعد ترقی کیلئے امتحان دینا ضروری ہے، محکمہ نے ترقی کیلئے اے لسٹ ٹیسٹ کیلئے لیٹر لکھا، بعدازاں درخواست گزاروں کو نظر انداز کرکے ٹیسٹ میں شامل نہیں کیا گیا، درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ اے لسٹ ٹیسٹ کے نتائج چار اپریل کو جاری کردیئے گئے، درخواست گزاروں کو ترقی کیلئے لیے گئے امتحان میں نظر انداز کرنا خلاف قانون ہے، درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چار مارچ کے امتحانی نتائج کالعدم قرار دے اور عدالت درخواست گزاروں کا اے لسٹ ٹیسٹ لینے کا حکم دے۔