لاہور ہائیکورٹ،سیکرٹری فنانس پنجاب حامد یعقوب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری فنانس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب

منگل مئی 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری فنانس پنجاب حامد یعقوب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری فنانس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب نسیم الزمان کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بطور کمانڈنگ آفیسر نیشنل پولیس اکیڈمی کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں، قانون کے مطابق انکریمنٹ ملنا درخواست گزار کا حق ہے، عدالت نے بھی 20 جون 2017 کو سیکرٹری فنانس کو انکریمنٹ دینے کا حکم دیا، عدالت کے حکم کے باوجود معاملہ حل نہ کرنا توہین عدالت ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سیکرٹری فنانس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔