لاہور ہائیکورٹ،توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری فنانس پنجاب حامد یعقوب کو نوٹس جاری ، جواب طلب

منگل 8 مئی 2018 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری فنانس پنجاب حامد یعقوب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے منگل کو ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب نسیم الزمان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بطور کمانڈنگ آفیسر نیشنل پولیس اکیڈمی کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں،قانون کے مطابق انکریمنٹ ملنا درخواست گزار کا حق ہے، عدالت نے بھی 20 جون 2017 کو سیکرٹری فنانس کو انکریمنٹ دینے کا حکم دیا تاہم عدالتی حکم عدولی کی گئی،عدالت کے حکم کے باوجود معاملہ حل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے اسدعا کی کہ عدالت سیکرٹری فنانس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔