Live Updates

راولپنڈی ، نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر پٹیشن پرالیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری ، جواب طلب

منگل 8 مئی 2018 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر پٹیشن پرالیکشن کمیشن آف پاکستان اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60راولپنڈی کے امیدوار چوہدری مصدق محمود گھمن نے ملک صالح محمد ایڈووکیٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ60اور62میں نئی حلقہ بندیوں کے متعلق جاری نوٹیفکیشن قانون اور حقائق کے خلاف ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے بعد درخواست گزار کا ووٹ این اے 60سے بلا جواز طور پر این اے 62میں منتقل کر دیا گیا ہے اور جن علاقوں کو این اے 62میں شامل کیا گیا ہے وہ علاقے بھی درخواست گزار کا ووٹ بینک تھے اس طرح الیکشن کمیشن نے الیکشن قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر فطری تبدیلیاں کی ہیں این ای60میں درخواست گزار کو شدید متاثر کیا گیا ہے جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اورڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات