راولپنڈی، منشیات کے مقدمات میں 1 ملزم کی ضمانت خارج ، 2 ملزمان کی ضمانت منظور ، مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری

منگل مئی 23:33

ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عطا ربانی نے منشیات کے مقدمات میں 1 ملزم کی ضمانت خارج جبکہ 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرکے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمہ میں نامزدملزم سبیل شہزاد کی درخواست ضمانت خارج کر دی عدالت نے تھانہ رتہ امرال کے مقدمہ میں ملزم صنوبر گل اور تھانہ ویسٹریج میں درج منشیات کے مقدمہ میں ملزم بلال خان کی ضمانت50ہزارروپے فی کس مچلکوں پر منظور کر تے ہوئے رہائی کاحکم جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :