راولپنڈی ، قتل،اغوا برائے تاوان ،قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں شہادت طلب ، سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

منگل 8 مئی 2018 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر3 کے جج عبدالرحیم نے قتل،اغوا برائے تاوان ،قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی، عدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم واحد کیخلاف سماعت 19مئی،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم نصیر کیخلاف سماعت 19 مئی ،قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملزمان طفیل اور نعیم کیخلاف سماعت 15 مئی جبکہ قتل کیس میں ملزم اشرف کیخلاف سماعت17 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے تمام مقدمات میں گواہوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔