راولپنڈی، مذہبی منافرت ،قتل اور پولیس مقابلہ سمیت دیگرمقدمات میں گواہان طلب

منگل 8 مئی 2018 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے مذہبی منافرت ،قتل اور پولیس مقابلہ سمیت ْ دیگرمقدمات میں گواہان کو طلب کر لیاگزشتہ روز عدالت نے ملزم فاروق کیخلاف قتل کیس کی سماعت 23مئی،قتل کیس میں ملزم ظہیر کیخلاف سماعت 18مئی،مذہبی منافرت کیس میں ملزم دائود کیخلاف سماعت 15 مئی،ملزم نسیم شاہ کیخلاف اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت15 مئی،پولیس مقابلہ کیس میں علی حسن کیخلاف سماعت 17 مئی ،بارود برآمدگی کیس میں ملزم ربنواز کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 11 مئی جبکہ قتل کیس میں ملزم آصف کیخلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت14 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مزیدگواہوں کو طلب کر لیا ہے۔