راولپنڈی، منشیات، لڑائی جھگڑے، چوری، راہزنی، جوئے، جعلی چیک، آتش بازی کرنے سمیت دیگر مقدمات میں7 ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری

منگل 8 مئی 2018 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے منشیات، لڑائی جھگڑے، چوری، راہزنی، جوئے، جعلی چیک، آتش بازی کرنے سمیت دیگر مقدمات میں7 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا جبکہ 16ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے 12ملزمان کی ضمانت منظور کرکے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کردیا اور 17ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے چار ملزمان کو بعد ضمانت عدالتوں میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

متعلقہ عنوان :