Live Updates

پیپلز پارٹی سندھ میں ہمیشہ کیلئے اپنی حکومت کا خاتمہ دیکھ کر بوکھلا گئی ہے، ملک ندیم حسین بارا

منگل 8 مئی 2018 23:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک ندیم حسین بارا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں ہمیشہ کیلئے اپنی حکومت کا خاتمہ دیکھ کر بوکھلا گئی ہے ۔ اسی وجہ سے انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کیمپ اور کارکنوں پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن پرامن ہیں کیونکہ ہم بلٹ پرنہیں بیلٹ پیپر سے انتقام لینے پر یقین رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ملتان روڈ پر پیپلز پارٹی کی جانب سے ممبر سازی کیمپ پر حملے اور کارکنوں کو زخمی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی ہر کارکن متحد ، پرامن اور پرعزم ہے اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی۔ بزدلانہ کاروائیاں اس کی کامیابی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات