ْپنجگور، زمین ہماری باب دادئوں کی ملکیت کسی دوسرے کا کوئی حصہ نہیں ،حاجی محمد عثمان

تین افراد فراڈ کر کے بزور دست گربیان لوگوںکی عزت نفس کے ساتھ کھیل رہے ہیں، عزت اچھالنیپر قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،پریس کانفرنس

منگل مئی 23:34

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) حاجی محمد عثمان ،میر الہی بخش ،شامیر ابراہیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چتکان تارآفیس کے قریبی زمین ہماری باب دادئوں کی ملکیت ہے جس سے کسی دوسرے کا کوئی حصہ اور نہ کسی غیر کا اس میں تعلق ہے لیکن گزشتہ کئی دنوں سے تین افراد فراڈ ی کرکے پنجگور کے شریف شہریوں کو بزور دست گربیان کرکے شریف لوگوںکی عزت نفس کے ساتھ کھیل رہے ہیں ،ہم انہیں یاد دلانا چاہتے ہیں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شروع میں تحصیل پنجگور کی جگہ پہ ایک کمرے کی صورت میں تھی ، علاقائی ، اجتماعی مفاد کی خاطر ہمارے باب داد نے قربانی دے کر انہیں انہیں زمین دے کر وہاں سے شفٹ کرکے اپنے زمین پہ جگہ دی اور آج ان کی مرہون منت ہے کہ پورا علاقے کے لوگ اپنے بچوں کو اسی اسکول میں پڑا رہی ہیں،آج گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تارآفیس جس جگہ پہ ہے وہ ہماری ہی زمین ہے سرکار کو یہاں کوئی زمین نہیں تھی اور اسکے قریبی کھلا زمین بھی ہمار ا اپنا ذاتی ہے اس کے تمام دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں تین کا ٹولہ جو فراڈی سے شریفوں کی عزت اچھالا رہے ہیں اس زمین کی کاغذ ان کے عمر سے کئی سال پہلے کی ہیں اس وقت موصوف پیدا ہی نہیں ہوئے تھے ،اس زمین کے حوالے سے تحصیلدار پنجگور، گورنمنٹ گرلزہائی اسکو ل کے ذمہ داران اور تمام حکام اعلی نے انہیں قانونی صورت میں ہمارا قرار دیا ہے لیکن تین کا ٹولہ سوشل میڈیاسمیت مختلف ذرائع سے شریف لوگوں کا عزت اچھال رہا ہے ، اس علاقے ہیں ہمارے فرقوں کا عمر گزر گئی ہے یہاں کے لوگوں کے ساتھ ہم نے عزت کے ساتھ عمر گزار کر ہم نے اپنے ریش سفید کی ہے لیکن چند لوگ دوسروں کی خاموشی کو کمزوری سمجھ کر انکے عزت نفس سے کھیل رہے ہیں،ہم نے علاقے میں ایک ذرے کا کسی کو نقصان نہیں دیا ہے اور نہ کسی سے کوئی جھگڑا رہا ہے لیکن کچھ لوگ پتہ نہیں کسی وہم میں ہمیں مسلسلہ بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اپنی عزت کی تحفظ ہر شہری کا بنیاد حق ہے اس کی تحفظ ہم قانونی صورت میں حق رکھتے ہیں ان لوگوں کو ایک ہفتہ کا لٹی میٹم دیتے ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر جس زمین کا جھوٹا دعوا کررہے ہیں ان کے تمام دستاویزات لاکر دکھائیںگر انہوں نے کوئی بھی ہیرہ پھیر ی کرنے کی کوشش کی ایک ہفتے کے بعد ہم اپنے عزت اچھالنے کا قانونی چارہ جوئی اور انہیں ہرجانے کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :