قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے افسران اورعملہ نے جانفشانی سے کام کرکے مختصر وقت میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے جوقابل تعریف ہے، عرفان صدیقی

کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی نے دوران سروس قومی تاریخ وادبی ورثہ میں لگن، عزم اور قومی جذبہ سے امور انجام دئیے، مشیر وزیراعظم کی الوداعی تقریب سے خطاب

منگل 8 مئی 2018 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران ٹیم ورک، محنت اورقومی جذبے سے کام لے کربہترین نتائج اورقومی خدمت کا بڑے سے بڑا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے افسران اورعملہ نے جانفشانی سے کام کرکے مختصر وقت میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے جوقابل تعریف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے جوائنٹ سیکریٹری کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انفارمیشن سروس گروپ کے گریڈ20کے افسر کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی مدت ملازمت مکمل ہونے پر دومئی کو ریٹائر ہوگئے۔ وہ اکادمی ادبیات پاکستان کے چئیرمین کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے۔

عرفان صدیقی نے کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ دوران سروس بالخصوص قومی تاریخ وادبی ورثہ میںانہوں نے لگن، عزم اور قومی جذبہ سے امور انجام دئیے۔ اس موقع پر مشیر وزیراعظم نے کپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کو یادگاری تحفہ بھی دیا۔ تقریب میں وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن سمیت قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے افسران اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔ن