ٹانک روڈ پرچنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، تین افراد زخمی ہوگئے

منگل 8 مئی 2018 23:34

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ٹانک روڈ سی آر بی سی نہر کے قریب چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹانک روڈ نہر سی آر بی سی کے قریب تیز رفتار چنگ اور موٹرسائیکل سوار آپس میںٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تین افراد اسحاق ،بلال اور محمد عالم سکنائے گرہ حیات زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :