والی بال مقابلے،بنوں نے ملاکنڈکو 3-1سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی

منگل مئی 23:37

والی بال مقابلے،بنوں نے ملاکنڈکو 3-1سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پشاور میں جاری انڈر 23گیمز کے والی بال مقابلوں میں بنوں نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مالاکنڈ کو 3-1سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی پشاور قیوم سٹیڈیم کے پی ایس بی ہال میں منعقدہ ان مقابلوں کے فائنل میں بنوں اور سوات کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں جنہوں نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا پشاور نے فائنل کی پہلی گیم میں 25-22کے سکور سے کامیابی حاصل کی لیکن دوسری گیم میں سوات کے کھلاڑیوں نے کھیل میں واپس آتے ہوئے 25-22کے سکور سے ہی یہ مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا تیسرے گیم میں بنوں نے 25-20اور چوتھی گیم میں 25-23کے معمولی فرق سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بنوں نے فتح سمیٹی بنوں کی جانب سے مراد خان ، عادل بادشاہ اور ندیم نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سوات کی جانب سے اصغر علی ، عبدالحق اور عبید کا کھیل نمایاں رہا قبل ازیں سیمی فائنل مقابلوں میں بنوں نے مردان کو اور سوات نے پشاور کو شکست سے دوچار کیا تھا والی بال کے فائنل کے موقع پر ڈی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان اور ڈایریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے اول آنے والی ٹیم کو 50ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 30ہزار کے نقد انعامات دئے گئے

متعلقہ عنوان :